صفائی اسلام کاایک رہنمااُصول ہے جسے اﷲکے رسول ؐ نے آدھا ایمان قراردیکرعبادت میں شامل کردیاہے

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کا کارکنوں سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ، سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاہے کہ صحت کا صفائی اور پاکیزگی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے وہ گذشتہ روزگلبہارمیں سلیم راجپوت کی قیام گاہ پرکارکنوں سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ صفائی اسلام کاایک رہنمااُصول ہے جسے اﷲکے رسول ؐ نے آدھا ایمان قراردیکرعبادت میں شامل کردیاہے،آج ہم پاکیزگی اورطہارت کے پاکیزہ اُصولوں کواپناکرصحتمنداور مفیدزندگی گذارسکتے ہیں،جبکہ صحت خراب ہوجانے کی صورت میں انسان دوسروں پربوجھ بن جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہ ہونے اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے لوگوں کی وجہ سے پاکستان مسائل کاشکارہے،ملک میں تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،علم ہونے کی وجہ سے بھی انسان بے شمارتکلیفوں کاشکارہونے سے بچارہتا ہے،انہوں نے سماجی کارکنوں کوقومی ضرورت قراردیاجن کی وجہ سے اُن ضرورت مندوں کی دادرسی ہوجاتی ہے جن کاساتھ دینے والاکوئی نہیں ہوتا ،بالعموم عمررسیدہ لوگوں کو بڑھاپے میں زیادہ توجہ سے ضرورت ہوتی ہے لیکن ناکافی وسائل اور رشتے داروں کی بے حسی کی وجہ سے دوسروں کے رحم وکرم رہے جاتے ہیں جن کیلئے سماجی ادارے اور کارکن کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی معاشرے کے محروم افرادکوزندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں کلیدی کرداراداکررہی جس کیلئے ہمارے معاونین وکارکنان مبارکبادکے مستحق ہے۔