چیئرمین سینیٹ نے سندھ میں بجلی کی لٹکتی تاروں کی مرمت نہ کرنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے سپرد کر دیا
بجلی کی تاریں گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں،قائدایوان راجہ ظفرالحق
منگل 5 مئی 2015 21:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے سندھ میں بجلی کی لٹکتی تاروں کی مرمت نہ کرنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے سپرد کر دیا۔جبکہ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں بس پر بجلی کی تاریں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سندھ میں بجلی کی تاریں بس پر گرنے کا افسوسناک واقعہ یش آیا ہے، پورے صوبے میں بجلی کی تاریں لٹکی ہوئی ہیں، متعلقہ محکمہ اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت متعدد چینلز بغیر لائسنس کے چل رہے ہیں اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر خالدہ پروین نے کہا ہے کہ سندھ میں بس پر بجلی کی تاریں گرنے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیش آنے والے اس واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس واقعہ کا نوٹس لے کر اس کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور رپورٹ 15 دن میں ایوان میں پیش کی جائے۔
اراکین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں بس پر بجلی کی تاریں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئی ہیں اور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہئیں، واقعہ کی تفصیلات کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.