مہران گورنمنٹ کنٹریکٹر اتحادکی جانب سے پراونشل ہائی وے کے ایس ای تاج مہر اور انجنیئر ایاز شاہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 5 مئی 2015 22:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) مہران گورنمنٹ کنٹریکٹر اتحادکی جانب سے پراونشل ہائی وے کے ایس ای تاج مہر اور انجنیئر ایاز شاہ کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے سعید جتوئی، ریاض لانگاہ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی کیا گیا، اسم وقعہ پر انہوں نے کہا کہ انجنیئر ایاز شاہ ہمارے روزگار پر ڈاکہ ڈال کر مختلف ٹھیکے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کسی منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ نے ہمارے احتجاج کا نوٹس نہیں لیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپٹ افسران کو ہٹاکر انصاف فراہم کیا جائے۔