حکومت کاشتکاروں کو زرعی اجناس پر ٹیکس کے نوٹس بھیجنا فورًا بند کرے ‘ میاں منظور احمد وٹو
بدھ 6 مئی 2015 13:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کاشتکاروں کو زرعی اجناس پر ٹیکس کے نوٹس بھیجنا فورًا بند کرے کیونکہ وہ پہلے ہی گندم کی یکے بعد دیگرے 4 فصلوں کے نقصان کی وجہ سے تباہ حال ہیں،ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیاں کسانوں کو اجتماعی خودکشی کی طرف دھکیل رہی ہیں،زرعی اجناس پر ٹیکس کو فورًا واپس لیا جائے ورنہ کسان انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اور پیپلز پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہو گی۔
اپنے ایک بیان میں منظور وٹو نے کہا کہ زرعی اجناس پر ٹیکس کسانوں کو اُن سرکاری ملازمین کے رحم و کرم پر چھوڑ دیگا جو زمین کی نوعیت اور زرعی اجناس کا علم نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ زرعی اجناس پر ٹیکس کو اکٹھا کرنا ناقابل عمل ہے اور اسکے نافذ کرنے سے کرپشن بڑھے گی جس سے کسان اور قومی خزانے دونوں کو نقصان ہو گا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ایک اور زراعت پر ٹیکس نافذ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ پہلے ہی زمین کی ملکیت پر ہر کسان حکومت کو ٹیکس دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت زراعت کو تباہ کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی اور قومی ترقی کے لنک کو سمجھنے سے عاری ہے، اسکی کسان دشمن پالیسیاں ملک کی دوتہائی آبادی کے خلاف ہیں کیونکہ ملک کی بڑی آبادی کا روزگار بالواسطہ یا بلا واسطہ، زراعت سے منسلک ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پاکستان کی کل برآمدات کا 60 فیصد سے بھی زیادہ زر مبادلہ کماتا ہے جس کو زراعت کا شعبہ سستے داموں رُوئی خام مال کے طور پر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے زرعی اجناس پر ٹیکس واپس نہ لیا تو پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ مل کر اس ٹیکس کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.