دارالحکومت میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
بدھ 6 مئی 2015 14:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء )وزارت داخلہ کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ،اسلام آباد میں 13سے زائد غیر ملکی این جی اووز کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی ،حسا س اداروں کی جانب سے ان غیر ملکی این جی اووز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم نام کے حوالے سے اطلاعات نہیں ترجمان وزارت داخلہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔(جاری ہے)
06 مئی۔2015ء کو ذرائع سے حاصل ہونے والے معلومات کے مطابق اسلام آباد میں کام کرنے والی ان غیر ملکی این جی اووز میں سیودی چلڈرن انٹرنیشنل ،پارٹنر ایڈ انٹرنیشنل (پی اے آئی) سیودی چلڈرن یو ایس اے ،کیتھولک ایلیف سروسز (سی آرایس ) آکسفیم گلگت بلتستان (این آر سی ) کریٹو ایسو سی ایٹس (کال) ڈینشپا گزین کونسل (ڈی آرسی ) انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف الیکٹورل سسٹم ،انٹرنیشنل ری پبلک انسٹی ٹیوٹ ( آئی آرآئی) نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی ) شامل ہیں جس کے بعد میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ غیر ملکی این جی اووز غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ۔اسلام آباد میں 13سے زائد غیر ملکی این جی اووز کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی ۔حسا س اداروں کی جانب سے ان غیر ملکی این جی اووز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء کو بتایا کہ غیر ملکی این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم نام کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.