بالی ووڈ میں چمکنے والے بہت سے ستاروں کو حوالات کی ہوا بھی کھانی پڑی
بدھ 6 مئی 2015 18:25
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء )بالی ووڈ نگری میں پیسہ اور شہرت تو بہت ہے لیکن یہاں چمکنے والے بہت سے ستاروں کو حوالات کی ہوا بھی کھانی پڑی ۔اسکرین پر نظر آنے والے کھل نائیک سنجے دت اصل زندگی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5 برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔سلمان خان نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکارکے جرم میں تقریبا 2 برس جیل کاٹی۔
شائنی آہوجا کا شائننگ کیرئیربھی ملازمہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں داغدار ہوا،انہیں 7 برس کی سزا ہوئی۔ہدایت کار مدھر بھنڈارکرنے اداکارہ سے زیادتی کی کوشش میں جیل کی چکی پیسی۔(جاری ہے)
اکشے کمارکوایک فیشن شو میں غیر اخلاقی حرکت کرنے کے جرم میں کچھ وقت کیلئے ہی سہی لیکن جیل جانا پڑا۔فردین خان کو پولیس نے منشیات خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور 5 دن کیلئے اندر کردیا۔
2006ء میں جان ابراہم کو تیز رفتاربائیک چلانے کے جرم میں 15 دن سلاخوں کے پیچھے گزارنے پڑے،اس حادثے میں 2 افرادزخمی ہوئے تھے۔سیف علی خان ممبئی کے ایک ہوٹل میں جنوبی افریقی شخص سے الجھنے پرجیل جا پہنچے۔اداکارہ مونیکا بیدی انڈر ورلڈسے تعلقات کے جرم میں 5 برس جیل کی ہوا کھا چکی ہیں جبکہ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرانے پر سونالی بیندرے بھی جیل جا چکی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
-
عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
سیریز فریڈم ایٹ مڈ نائٹ کے اداکاروں کے متعلق تفصیلات شیئر
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.