ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جرائم پیشہ افراد کے سرغنہ ہیں، سید نجمی عالم
گینگ وار دہشتگردوں ،بھتہ خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن سے ذوالفقار مرزا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن
بدھ 6 مئی 2015 21:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جرائم پیشہ افراد کے سرغنہ ہیں اور وہ اسی وقت غیر اعلانیہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی سے علیحدہ ہوچکے تھے کہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے لے پالک گینگ وار کے دہشتگرد وں کو گرفتار کرنا شروع کردیا تھا ان گینگ وار دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور ہر طرح سے کوششیں کیں کہ کسی طرح بھتہ خوروں کو نہ چھیڑا جائے کیونکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرز اکو بھتہ کی رقوم براہ راست پہنچائی جاتی تھیں۔
سید نجمی عالم نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے سوال کیا کہ وہ قوم کو یہ حقیقت بھی بتائیں کہ وہ اور ان کی بیگم پی آئی اے کے تنخواہ دار ملازم ہوتے ہوئے کس طرح بڑے بڑے فارم ہاؤسز ، جاگیر، بینک بیلنس اور شوگر ملوں کے مالک بنے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو بارہا سمجھایا کہ وہ قانون شکنی اور سماج دشمن عناصر کی سرپرستی نہ کریں مگر وہ ہربار توبہ کرتے اور درپردہ اپنی مذموم حرکتیں جاری رکھتے جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے فیصلہ کن قدم اٹھایا اور بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
انہوں نے کہا کہ تھانے پر حملے سمیت اپنے فارم ہاؤس پر موصوف اپنے حواریوں سمیت جس دھڑے سے اسلحہ کی نمائش کررہے تھے اسے کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا نے دیکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.