وزیراعظم محمد نواز شریف کی حوثیوں کی طرف سے صدر ہادی کی جائز حکومت کو گرانے کی مذمت
ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنا وژن کا حصہ ہے ٗ وزیر اعظم نواز شریف مذاکرات کے ذریعے یمن بحران کا پر امن حل تلاش کیا جائے ٗ بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ سے گفتگو
بدھ 6 مئی 2015 22:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے حوثیوں کی طرف سے صدر ہادی کی جائز حکومت کو گرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے یمن بحران کا پر امن حل تلاش کیا جائے وہ بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن الخلیفہ سے بدھ کو ایوان وزیراعظم میں گفتگو کررہے تھے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور افرادی قوت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی برادری بحرین کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتی ہے اور دونوں عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ دونوں ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان حوثیوں کی طرف سے صدر ہادی کی جائز حکومت کو گرانے کی مذمت کرتا ہے اور مذاکرات کے ذریعے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے پر زوردیتا ہے۔
شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم کو شاہ بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے اس امر کو سراہا کہ پاکستان ہمیشہ بحرین کا مخلص دوست رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس سال جنوری میں بحرین کے اپنے دورے اور شاہ کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے پاکستان میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے بحرین کے شاہ کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.