خانیوال،گندم کی کٹائی شروع ہو تے ہی گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں سرعام فروخت ہونے لگیں

بدھ 6 مئی 2015 22:19

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) گندم آنے کے ساتھ ہی دیہاتوں میں گندم میں رکھے جانے والی زہریلی گولیاں سرعام فروخت ہونے لگیں تفصیل کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد لوگ اپنی سال بھر کی گندم خرید کر سٹور کر رہے ہیں تاکہ بعد میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے ساتھ ساتھ گندم کی کوالٹی کو برکرار رکھنے اور اسے کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کیلئے گندم کی گولیاں کی سرعام فروخت شروع ہو چکی ہے ہر سال گندم کی گولیوں کے باعث حادثات دیکھنے میں آتے ہیں گندم کی گولیوں کی آسانی سے دستیابی انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے زہریلی گولیاں کھانے سے ہونے والی اموات پر حکومت پنجاب نے سخت ہدایت جاری کیں تھیں مگر بھر گندم میں رکھنے والی گولیاں باآسانی دستیاب ہیں ۔