کاروباری لین دین میں کڑوروں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر، مختلف تھانوں میں مقدمات درج

بدھ 6 مئی 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) زمین کے کاروباری لین دین میں کڑوروں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر، پولیس نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق زمین کی خریداری کیلئے دی گئی رقم کی واپسی کیلئے نوسر باز ملزم محمد ناصر نے شہزاد احمد کو دو چیک مالیت 8کروڑ 25لاکھ کے دیئے جو آئی نائن مرکز کے بینک سے ڈس آنر ہو گئے، کاروباری لین دین میں ملزم تنویر احمد نے چوہدری طارق محمود کو 6لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ترلائی کلاں کے بینک سے ڈس آنر ہو گیا۔

(جاری ہے)

لوہی بھیر تھانہ میں مدعی وارث علی نے درخواست دی کہ کاروباری لین دین میں ملزم محمد فیاض نے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ پی ڈبلیو ڈی ک یبرانچ سے ڈس آنر ہو گیا، مکان کرایہ کی ادائیگی کیلئے دیا جانے والا پانچ لاکھ روپے کا چیک ایف ٹین مرکز کے بینک سے ڈس آنر ہو گیا، پولیس نے شاہد احسان اﷲ کی درخواست پر ملزم خوشنود احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ قرص کی واپسی کیلئے نوسر باز سید نجم الحسن نقدی نے مدعی مسماۃ یاسمین کو دو چیک مالیت 8لاکھ 36ہزار روپے کا دیا جو کہ میلوڈی سے ڈس آنر ہو گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے