رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے راولپنڈی چکلالہ کینٹ بورڈ میں میرٹ پر نائب صدور کے انتخاب کی ہدایت کردی

بدھ 6 مئی 2015 22:47

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے ، ایم این اے حمزہ شہباز نے راولپنڈی ،چکلالہ کینٹ بورڈ میں میرٹ پر نائب صدور کے نام کا چناؤ عمل میں لانے کی ہدایت کردی ،حلقہ این اے 54میں پانی کے بحران سے نمٹنے ،ترقیاتی سکیموں اور کینٹ میں برن ہسپتال کے قیام کے لیے فوری فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ،گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے پنجاب ہاؤس میں ایم این اے حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ایم این اے ملک ابرار احمد کے مطابق پنجاب ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ بورڈ سے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کی تعلیمی قابلیت ،پارٹی وابستگی اور دیگر کوائف پر مشتمل ایک رپورٹ دی ہے اور راولپنڈی کینٹ میں پانی کے بحران کے خاتمے ،ترقیاتی سکیموں اور برن ہسپتال کے حوالے سے فنڈز کی فراہمی کے لیے بات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے حمزہ شہباز نے ملک ابرار احمد کو ہدایت دیں کہ میرٹ پر نائب صدور کے ناموں کا چناؤ عمل میں لایا جائے ۔ایم این اے حمزہ شہباز نے ملک ابرار احمد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پانی کے بحران کے خاتمے کے لیے منصوبہ جات ، ترقیاتی سکیموں اور دیگر امور کے لیے حکومت پنجاب فوری فنڈز فراہم کر یگی ۔