افغانستان میں نشہ آور فصل افیون کی پیداوار دوگنا ہونے کا خدشہ
بدھ 6 مئی 2015 23:34
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مئی۔2015ء) افغانستان میں افیون کی پیدوار گزشتہ برس کے مقابلے میں دو گنا سے زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت کے حوالے سے سرفہرست افغانستان کے صوبوں قندھار اور ہلمند میں نئے بیج سے پیدا شدہ افیون کے پودے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ افیون کے کاشتکاروں کے مطابق نئے بیج سے پیدا شدہ پودے تیزی سے بڑھتے ہیں اور انہیں پانی کی ضرورت بھی کم ہوتی ہے جبکہ اس سے حاصل ہونے والی افیون کی مقدار بھی دوگنا تک متوقع ہے۔
افغان حکام اس بات سے لاعلم ہیں کہ افیون کا یہ بہتر بیج کہاں سے آیا؟۔ افیون کی کاشت کے حوالے سے سرفہرست صوبوں قندھار اور ہلمند کے کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں رواں برس کے آغاز میں فصل کاشت کرنے کے لئے یہ بیج ان افراد کی جانب سے براہ راست فراہم کیا گیا جو فصل کٹنے کے بعد افیون وصول کرنے آتے ہیں اور انہیں اس کے لئے تمام ضروری سازوسامان، کھاد، کاشتکاری سے متعلق مشورے اور سب سے اہم بات یہ کہ ایڈوانس رقم تک فراہم کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.