بھارت ،مغربی بنگال میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے مالک سمیت 12افراد ہلاک،5 زخمی
جمعرات 7 مئی 2015 13:31
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مدناپور میں پٹاخے اور آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گزشتہ رات مغربی مدناپور میں ایک گاوٴں میں پیش آیا۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
مغربی مدناپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھارتی گھوش نے بتایا ہے کہ انہوں نے عمارت کے مالک رنجن میتی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فیکٹری کے مالک رام میتی اور ان کی بیوی اس دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔عینی شائد ین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے قریب جسمانی اعضاء بکھرے پڑے ہیں جبکہ گاوٴں والوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد پولیس کے اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.