پاکستانی اداکارہ بھی برطانوی الیکشن کی امیدوار
جمعرات 7 مئی 2015 17:20
مشہور پاکستانی ڈراموں "آنسو" اور "دیس پردیس" سے شہرت حاصل کرنے والی تسمینہ شیخ بھی آج یعنی جمعرات کو برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق تسمینہ احمد شیخ کنزرویٹو اور لیبر پارٹیز کی ایک سرگرم کارکن رہ چکی ہیں تاہم اب وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی اہم امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
جبکہ ان کے مد مقابل لیبر پارٹی کے امیدوارگورڈن بینک اور اسکاٹش کنزرویٹو کے لیوک میٹرک الیکشن لڑ رہے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق تسمینہ احمد شیخ اوچل اور ساؤتھ پرتھ شائر سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، جہاں لیبر پارٹی کی اکثریت ہے۔ تسمینہ گزشتہ برس بہت کم مارجن سے یورپی پارلیمنٹ کا حصہ بننے سے رہ گئی تھیں۔ 1970ء میں لندن میں پیدا ہونے والی تسمینہ شیخ ایڈنبرا میں پلی بڑھیں، پروڈیوسر ذوالفقار احمد شیخ کی اہلیہ تسمینہ فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسکاٹ لینڈ کی مشہور سیاسی شخصیت اور قانون دان بھی ہیں۔ تاہم اب انھوں نے اداکاری چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ سیاست کی جانب مبذول کرلی ہے،ان کے 4 بچے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.