حکومت پنجاب زمینداروں سے ڈائریکٹ گندم خرید رہی ہے تاکہ ان کو ریلیف مل سکے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ننکانہ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین

جمعہ 8 مئی 2015 19:42

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب زمینداروں سے ڈائریکٹ گندم خرید رہی ہے تاکہ ان کو ریلیف مل سکے۔ ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ننکانہ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے موڑکھنڈا اور بچیکی میں قائم گندم خریداری مراکز کے اچانک دورے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ باردانے کی چیکنگ،سٹاک رجسٹر سمیت سنٹرز کی انسپکشن کی اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے سنٹرز پر آئے زمینداروں سے بھی ان کے مسائل دریافت کیے تو انہوں نے ضلعی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتطامات کو تسلی بخش قرار دیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :