کپاس کی بوائی کیلئے موسم انتہائی سازگار ہے ،چودھری مشتاق علی

اچھے نتائج کیلئے کا شتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کے بیج استعمال کریں ،ای ڈی او زراعت

جمعہ 8 مئی 2015 22:36

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں محکمہ فوڈ کی اب تک کا ر کر دگی بہت بہتر جاری ہے اور کسانوں کو باردانہ بلا تفریق مل رہا ہے اور کسی طرف سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں کپاس کی بوائی کیلئے موسم انتہائی سازگار ہے آئندہ دس روز تک موسم بہت اچھار ہے گا کا شتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کے بیج استعمال کریں تاکہ کپاس کی فصل کے اچھے نتائج برآمد ہوسکیں ان خیالات کاانہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ موسم اسوقت بہت ساتھ دے رہا ہے اور کسان اپنی زمین کی تیاری مکمل کرکے جلد از جلد کپاس کی بوائی مکمل کرلیں ششماہی نہروں میں پا نی آچکاہے اس سے فا ئدہ اٹھاتے ہوئے کپاس کی کاشت کے بعد بقیہ زرعی زمین پر مو نگ کا شت کردی جا ئے تویہ فصل بھی کسان اور کا شتکار کیلئے فا ئدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ کا شتکاروں کو چا ہیے کہ محکمہ زراعت کی ہدایات پر علم کریں پنجاب سیڈ کارپوریشن یا اچھی شہرت کی حامل پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کا بیج استعمال کریں اور اس بات کی بھی تسلی کرلیں کہ جو بیج خرید رہے ہیں اسکو نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے بچاؤ کیلئے دوائی لگی ہوئی ہے بے تحاشا کھادیں استعمال کرنے سے گریز کریں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے جاری کردہ کھا دوں کی مقدار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کھادوں کا استعمال کریں کسان اگر اپنے گھر میں رکھا ہوا بیج استعمال کرنا چا ہیں تو اسکو دوائی ضرور لگوالیں انہوں نے مز ید کہا کہ محکمہ زراعت ضلع وہاڑی کی کو شش ہے کہ ضلع وہاڑی کو زراعت کے میدان میں پورے پنجاب میں اوّل پو زیشن پر لا کھڑا کریں کا شتکاروں کو کسی بھی قسم کے مشور ہ کی ضرورت ہو یا محکمہ کے کسی ملازم سے شکایت ہو تو میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں

متعلقہ عنوان :