برطانیہ، ڈیوڈ کیمرون نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا
ہفتہ 9 مئی 2015 11:07
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) برطانوی انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی نے 331 نشستیں جیت کر تاریخی فتح حاصل کر کے ملک کی نئی کابینہ کے چند ناموں کا اعلان بھی کر دیاگیا،برطانوی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے ڈیوڈ کیمرون ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے جارہے ہیں اور انہوں نے ملک کی نئی کابینہ کے چند ناموں کا اعلان بھی کر دیا۔
نئی کابینہ میں جارج آسبورن کو چانسلر، تھیرسا مے کو سیکرٹری داخلہ، فلپ ہیموند کو سیکرٹری خارجہ اور مائیکل فیلن کو سیکرٹری دفاع نامزد کیا گیا۔جارج اوسبورن کو دوبارہ وزیرِ خزانہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ فرسٹ سیکریٹری آف سٹیٹ کا اعزازی درجہ بھی دیا گیا ہے جس کے بعد عملی طور پر وہ نائب وزیرِاعظم بن گئے ہیں۔(جاری ہے)
تاہم وزیر اعظم کیمرون کو سابقہ اتحادی حکومت میں شامل جماعت لبرل ڈیموکریٹس کے وزراء کی جگہ نئے وزیروں کا تقرر کرنا ہے۔
۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے 10 ڈاوٴننگ اسٹریٹ پر پریس کانفرنس میں یورپی یونین کی ممبر شپ کے حوالے سے ریفرینڈم کروانے اور اسکاٹ لینڈ کو اختیارات کی منتقلی کے وعدے کو پورا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔کیمرون نے کہا کہ ’یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے ریفرینڈم ضرور ہوگا، ہم ملک کو متحد کریں گے اور ایک قوم کی نمائندہ پارٹی بن کر حکومت کریں گے‘۔اسکاٹ لینڈ میں ایس این پی نے 59 میں سے 56 سیٹیں لے کر لیبر پارٹی کا صفایہ کر دیا جس پر لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے شکست کی ذمہ داری قبول کی ہے اور وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ پارٹی کو انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں وہ سبقت نہیں ملی جس کے وہ خواہشمند تھے۔انہوں ں ے مزید کہا کہ پارٹی کو قوم پرستی کی لہر نے ڈبو دیا ہے۔برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ٹرن آوٹ 66 فیصد رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.