زمبابوے کرکٹ ٹیم حکومت پاکستان کی مہمان قرار
ہفتہ 9 مئی 2015 15:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم19 مئی کوپاکستان پہنچے گی۔ زمبابوے کی ٹیم چھ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔ اسے لاہور میں حکومت پاکستان کے مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔مارچ دوہزارنو میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے کے بعد پاکستان پرانٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔ چھ سال کے طویل انتظار کے بعد زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دوٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے انیس مئی کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔
زمبابوے ٹیم کو حکومت پاکستان کا سرکاری مہمان قرار دیا گیاہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہوراور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سیریز کی تیاریاں عروج پر ہیں اور شائقین کرکٹ بھی قومی کرکٹرز کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھنے کے لئے بے چینی سے منتظر ہیں۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ زمبابوے کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مہمان ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے زمبابوے ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیتے ہوئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہمان ٹیم جہاں سے بھی گزرے گی وہاں کا ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگا۔ کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹرز، بکتر بند گاڑیوں و ایلیٹ فورس کے حصار میں رکھاجائے گا۔ تین ہزار مسلح جوان اور پولیس کی سوگاڑیاں حفاظتی کور دیں گی۔ رینجرز بھی بیک اپ میں موجود رہے گی اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہی گی۔ اس کے علاوہ وینیو کی ہیلی کاپٹر سے مسلسل فضائی نگرانی کی جاتی رہے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.