جوڈیشل کمیشن الیکشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے‘پاکستان کے ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی‘قوم کو جوڈیشل کمیشن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں‘اسے دھاندلی کرنے والے ار اوز کیخلاف بھی ایکشن لینا چاہیے ‘آج کل لاہور کا موسم گرم ہے ‘لاہور کی سیاست پورے پاکستان پر اثر دکھاتی ہے ‘این اے 125 میں ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف (ن) لیگ کاسپریم کورٹ جانادرست فیصلہ ہے ،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 10 مئی 2015 00:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن الیکشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے‘پاکستان کے ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی‘قوم کو جوڈیشل کمیشن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں‘اسے دھاندلی کرنے والے ار اوز کیخلاف بھی ایکشن لینا چاہیے ‘آج کل لاہور کا موسم گرم ہے ‘لاہور کی سیاست پورے پاکستان پر اثر دکھاتی ہے ‘این اے 125 میں ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف (ن) لیگ کاسپریم کورٹ سے رجوع کرنا درست فیصلہ ہے ۔

وہ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ رحمن ملک نے کہاکہ پاکستان میں ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ خاص کر پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو ہر الیکشن میں چوری کیاگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کرنے والے ار اوز کے خلف بھی ایکشن لینا چاہیے قوم کو جوڈیشل کمیشن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل لاہور کا موسم گرم ہے لاہور کی سیاست پورے پاکستان پر اثر دکھاتی ہے لاہور کی گرم ہواؤں کے باعث سیاست کا ماحول بھی گرم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی بحالی ضروری ہے۔ پیپلزپارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اصلاحات بارے بات چیت جاری رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں جوڈیشل کمیشن کی پوزیشن واضح ہو جائے گی بہت سے ثبوت سامنے آنا شروع ہوئے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ حلقہ این اے 125 میں ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف (ن) لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا درست فیصلہ ہے ۔انہوں نے ذوالفقار مرزا کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بڑھک مارنے سے کسی انسان کو متاثر نہیں کر سکتے۔