افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے خودساختہ ضلعی گورنر سمیت 13 عسکریت پسند ہلاک

اتوار 10 مئی 2015 16:32

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے خودساختہ ضلعی گورنر سمیت ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے خودساختہ ضلعی گورنر سمیت 13 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان میجر حضرت حسین مشرقی وال نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع لالپور کے علاقے مچ میگی میں کیا گیا جس میں 13 جنگجو مارے گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں طالبا ن کا ضلعی گورنر گل آغا بھی شامل ہے ۔دہشتگر د گروپ علاقے میں مختلف شدت پسند کاروائیو ں میں ملوث تھا۔