پنجاب حکومت کی گندم کی 2015کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے‘ تحریک انصاف پنجاب

پیر 11 مئی 2015 16:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی گندم کی 2015کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت باردانہ کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر کر رہی ہے جس کی وجہ سے کسان کی پر شانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ،کسان کو گندم کی اصل قیمت بھی نہیں مل رہی تحریک انصاف کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گی ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ،حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دے رہی بلکہ مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوپارک کے علاقے میں واہگہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے پولیس سے ملکرکئی دیہائیوں سے رہائش پذیر متاثرین کے گھر مسمار کرنا سراسر زیادتی کے مترادف ہے ، حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیاں تر ک کرے ، پنجاب کے حکمران ٹو لے کی ذمہ داری تھی کہ متاثرین کو پہلے نوٹس دیتی اور متبادل جگہ کا انتظام بھی کر کے دیتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا پنجاب کے حکمران غریبوں کو کچھ بھی نہیں دے سکتے تو ان سے ان کی چھت بھی نہ چھینے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس بدترین دور میں ان متاثرین کے ساتھ حکومت اور انتظامیہ کا ناروا سلوک عوام دشمنی کا کھلاثبوت ہے ،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور متاثرین سے ظلم زیادتی کرنا بند کریں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، کئی دنوں سے ٹیچر اپنے حق کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، حکومت پنجاب ٹیچروں کے تمام مطالبات پورے کرے ،پنجاب حکومت کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔