ہمارے پاس داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں ٗہر صورت میں واپس لایا جائیگا ٗبھارتی وزیر داخلہ کا الزام
داؤد ابراہیم کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ٗ راج ناتھ سنگھ کا لوک سبھا میں خطاب وزیرمملکت برائے داخلہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں کہا تھا داؤد ابراہیم کی موجودگی کا علم نہیں ٗ رپورٹ
پیر 11 مئی 2015 20:19
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے پاس داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں ٗہر صورت میں واپس لایا جائے گا ٗداؤد ابراہیم کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباؤ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داؤد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔
بھارتی وزیرنے کہاکہ ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داؤد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں داؤد ابراہیم کی موجودگی سے واقف ہے تاہم اس کی موجودہ جائے وقوع کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہ جاسکتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ داؤ د ابراہیم کی موجودگی کے تمام تر دستاویزات اور شواہد کے باوجود پاکستان اسے تلاش کرنے یا اس کے خلاف کوئی اقدام کرنے میں ناکام رہا ہے۔
واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داؤد ابراہیم کہاں موجود ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ داؤد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داؤد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.