بہترین گڈگورننس کا مظاہرہ ‘پلڈاٹ سروے میں پنجاب حکومت سرفہرست
چاروں صوبائی حکومتوں میں گڈ گورننس کے لحاظ سے پنجاب 42فیصد پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پرہے عوا م کی طرف سے گڈگورننس کے معیار کی قبولیت کے لحاظ سے پنجاب 48فیصد پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹیکس وصولی میں 76 فیصد جبکہ حکومتی امور میں شفافیت پر 53 فیصد پوائنٹس کے ساتھ حکومت پنجاب اول قرار گڈگورننس کے 24مقداری تغیرات میں سے 15 میں پنجاب سب سے نمایاں‘ سروے رپوٹ
پیر 11 مئی 2015 22:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) حالیہ پلڈاٹ سروے میں چاروں صوبوں میں کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔چاروں صوبائی حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد گڈ گورننس کے معیار کے مطابق صوبہ پنجاب 42 فیصد پوانٹس حاصل کرکے سرفہرست ہے جبکہ 37 فیصد پوائنٹس کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے جبکہ بلوچستان حکومت اور سندھ حکومت نے 34 فیصد پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔
پلڈاٹ سروے میں گورننس کے معیار کا تجزیہ کرتے ہوئے پالیسی سازی اور گورننس کی پالیسیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی طرف سے گورننس کے معیار کی قبولیت کے لحاظ سے پنجاب 48 فیصد پوا ئنٹس حاصل کر کے سرفہرست ہے۔ جبکہ اس معاملے میں حکومت سندھ کی کارکردگی سب سے کمتر رہی۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت ٹیکس وصولی میں 76فیصد پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے 64 پوائنٹس حاصل کئے۔ حکومتی امور میں شفافیت پر پنجاب حکومت 53فیصد پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست جبکہ کے پی کے صوبہ دوسرے نمبر پر ہے۔ پلڈاٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کی گورننس کا جائزہ لینے کے لئے 24مقداری تغیرات مقرر کئے۔ پنجاب حکومت 24مقداری تغیرات میں سے 15میں اول ہے جبکہ خیبرپخونخوا حکومت صرف دومقداری تغیرات میں سبقت لے سکی۔ ادھر بلوچستان حکومت انسداد رشوت ستانی‘ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سمیت 5 مقداری تغیرات میں سرفہرست ہے جبکہ سندھ حکومت نے 24 میں سے 3 مقداری تغیرات میں سبقت حاصل کی جس میں ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال‘ انرجی پروڈکشن اور مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.