شاہ محمود قریشی کا 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم ہونیوالے کمیشن کی مکمل معاونت کا اعلان

ملتان میں ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب حکومت کی مداخلت کی شدید مذمت

پیر 11 مئی 2015 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مئی 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم ہونے والے کمیشن کی مکمل معاونت کا اعلان کرتے ہوئے ملتان میں ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب حکومت کی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ریاستی وسائل بروئے کار لا کر حلقے میں قبل از انتخاب دھاندلی کی مرتکب ہو رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن ملتان میں ریاستی مشینری کے آزادانہ استعمال کا نوٹس لے اور آزادانہ اور غیر جانبدارانہ اورشفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف 15مئی کو ریلوے گراؤنڈ میں ایک تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریگی اور ملتان کے عوام ایک مرتبہ پھر ضمنی انتخاب میں بلے کے نشان پر مہر لگا کر تبدیلی کا ساتھ دینگے۔