صوبے میں لوگوں کو صحت کی سہولتوں کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے‘ میاں منظور احمد وٹو
جمعرات 14 مئی 2015 16:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ صحت کی سہولتوں کو آؤٹ سورس کرنا حکومت پنجاب کی ناکامی ہے کیونکہ لوگوں کو صحت کی سہولتوں کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر ملتے ہیں اور نہ ہی ادویات دستیاب ہیں، اور شعبہ حادثات صرف نام ہی کے ہیں کیونکہ وہاں زندگی بچانے والی دوائیوں تک کا فقدان ہے، دوسری بیماریوں کے علاج کے لیے دوائیوں کی دستیابی کا تو بعد میں سوال پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے ہسپتال کے ایک سینےئر ترین ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شفٹ کرنا پڑا کیونکہ ہسپتال میں دل کے امراض کے لیے خریدی گئی مشینیں کئی سالوں سے خراب پڑی ہیں اور محکمہ صحت نے انہیں ٹھیک کروانے یا تبدیل کرنے کے لیے فنڈز جاری نہیں کئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کے مرکزوں کا خدا ہی حافظ ہے۔
جہاں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی ہی نہیں ہوتی ہے اور ان مرکزوں کا علاقے کے بااثر لوگ صحت کی سہولتوں کی دستیابی کے علاوہ دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ایک بڑی آبادی کو صاف پینے کا پانی دستیاب نہیں جس سے ہیپاٹائٹس کا مرض وباء کی طرح پھیل گیا ہے اور یہ عوامی صحت کے لیے ایک ڈراؤنی حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ آؤٹ سورسنگ کی پالیسی سے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف میں بڑی تشویش کا باعث بنے گی جس سے وہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اور صوبے میں صحت کے نظام کے درہم برہم ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت اس پالیسی کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نافذ کرے گی جسکا شدید رد عمل ہو گا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس حکومت کا مشاورت کرنے کا ریکارڈ بہت مایوس کن ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.