کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم”دی اِنٹرن”کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
جمعہ 15 مئی 2015 12:38
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء)رابرٹ ڈی نیرو اور این ہیتھ وے کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم”دی اِنٹرن”کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہالی ووڈ کے دو صفِ اول کے اداکار ایک ساتھ، آسکر ایوارڈ یافتہ رابرٹ ڈی نیرو اوراین ہیتھ وے کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم”دی اِنٹرن “کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ امریکی رائٹر وہدایتکارہ نینسی میئرز کی اس فلم میں ڈی نیرو ایک ایسے سینئر شہری کا کردار نبھا رہے جو بحیثیت اِنٹرنی نوکری کی خواہش میں ایک مشہور کمپنی میں پہنچتا ہے اور تجربے کارملازمین کے زیرِ نگرانی نئے تجربات سیکھنے کی کو شش میں لگ جاتاہے۔
ایک نوجوان ملازم کی طرح دفتر میں پر جوش انداز میں فرائض نبھاتے اور طنز و مزاح سے اسٹاف کو ہنساتے بوڑھے شخص کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ رابرٹ ڈی نیرو نبھا رہے ہیں جبکہ این ہیتھ وے ایک نوجوان باس کے کردار میں نظر آئینگی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیٹ وولف، ایڈم ڈیوین، رینی روسو، ریڈ اسکاٹ اوراینڈرز ہولم اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا کر مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیارہیں۔(جاری ہے)
نینسی میئرز اورسوزین فارویل کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کرہ اس کامیڈی ڈرامہ فلم کو وارنر بروس انٹرٹینمنٹ کے تحت25ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.