خیبر پختونخواہ کے مطالبات پر تین وز راء نے سر جوڑ لئے ، 26نکات پر مبنی مطالبات میں سے پندرہ من و عن تسلیم کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزراء اور وزیر اعلی کے پی کے و دیگر ارکان کا اجلاس وفاق نے فیصلہ کرلیا موجودہ حالات میں احتجاج کی حکومت متحمل نہیں ہو سکتی ،ذرائع
جمعہ 15 مئی 2015 21:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) خیبر پختونخواہ کے اراکین اسمبلی کے احتجاج کے بعد مطالبات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت پانی و بجلی ،پـٹرولیم اور وزارت خزانہ کے وزرا ء کے ساتھ کے پی کے کے وزیر اعلی اور دیگر ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ،تین وفاقی وزراء نے دھرنوں سے بچنے کے لیے سر جوڑتے ہوئے کے پی کے 26نکات پر مبنی مطالبات میں سے پندرہ من و عن تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزارت ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت پانی و بجلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلی پرویز خٹک ،اسد عمر اور دیگر دو صوبائی وزرا کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مطالبات پر ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سے بریفنگ لی گئی ، ارکان بتایا کہ دوران احتجاج پیش کیے جانے والے 26مطالبات کی منظوری ناگزیر ہے ،تاہم ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جن فیڈر میں بجلی چوری زیادہ ہو رہی تھی وہاں لوڈشیڈنگ جاری تھی مگر اب اس فارمولے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،کے پی کے حکومت کی جانب سے وفاق کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی اور وفاق کو درکا رلاجسٹک سپورٹ بھی دیگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.