تحریک انصاف کے اپنے موقف سے ہٹنے کے بعد ، ملتان کے جلسے میں گزشتہ جلسوں کی نسبت بہت کم لوگ شریک ہوئے

جمعہ 15 مئی 2015 22:52

تحریک انصاف کے اپنے موقف سے ہٹنے کے بعد ، ملتان کے جلسے میں گزشتہ جلسوں ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے موقف سے ہٹنے کے بعد عوام ایسی منحرف ہوئی کہ ملتان کے جلسے میں گزشتہ ہونے والے جلسوں کی نسبت بہت کم لوگ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ملتان میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں عوام تحریک انصاف کے گزشتہ ہونے والے کئی جلسوں کی نسبت عمران خان کی توقع سے بہت کم نکلی، جبکہ اس سے قبل ملتان میں شاہ محمود قریشی کے خلاف ہونے والے جلسے میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے تھے اور جگہ کم ہونے کے باعث کئی لوگ بے ہوش اور جاں بحق بھی ہوئے جبکہ اس جلسے میں لوگوں کی بہت کم تعداد شامل ہوئی۔