پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں نے نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

ہفتہ 16 مئی 2015 11:03

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں نے نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امدادی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی ٹیم نے نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ امریکہ سے نیپال پہنچنے والی معالجوں کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کرکے ماوٴنٹ ایورسٹ کے دامن میں موجود دوردراز گاوٴں میں پھنسے شہریوں کو بھی امدادی سامان پہنچایا۔امریکی ریاست، اِڈاہو میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر، فہیم رحیم کی قیادت میں یہ وفد 28 اپریل کو ہی کھٹمنڈو پہنچ گیا تھا، جہاں سے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے کر، وہ سندھاول چیک پہنچا، اور کم از کم 30 مقامات پر ایوریسٹ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈنگ کرکے پھسنے ہوئے لوگوں کو خوراک اور ادویات فراہم کیں۔

ڈاکٹر فہیم رحیم نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ انھوں نے اس امدادی مہم کے لئے جو اپیل فیس بک پر کی تھی اس کا بھرپور جواب ملا اور امریکہ سے تین پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز سمیت چھ معالجوں کی ٹیم امدادی مہم پر ان کے ہمراہ روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

انھیں اب بھی بڑی تعداد میں فیس بک فرینڈز کی جانب سے امدادی اشیاء موصول ہو رہی ہیں، جن کی تقسیم کے لئے ان کی تنظیم جے آر ایم فاونڈیشن نے رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ ڈاکٹر فہیم رحیم نے کہاکہ نیپال میں زلزلے میں ہونیوالی تباہی کی بحالی میں وقت لگے گا۔ اس سلسلے میں پوری دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :