
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر جام کمال خان
ہفتہ 12 جولائی 2025 16:37

(جاری ہے)
ملاقات کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہمیں ذمہ داری دی کہ ہم پاکستان اور ویتنام کے تجارتی تعلقات اور تجارت کے فروغ کےلئے کام کریں جس میں قومی برآمدات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ویتنام ایک بڑی مارکیٹ ہے جس کی برآمدات 350 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، ویتنام کی مجموعی تجارت 800ارب ڈالر تک پہنچنے والی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ ویلیو ایڈیشن اور ویتنام کی معاشی کامیابیوں سے استفادہ کریں تاکہ باہمی طور پر دستیاب تجارتی معاشی مواقع سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ جام کمال خان نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت تجارت نے ویتنام میں پاکستانی سفارت خانے اور ٹریڈآفیشلز سمیت ٹریڈ مشنز کے ساتھ مل کر گائیڈ لائنز پر کام کا آغاز کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کی تجارت کے حوالے سے قائم مشترکہ ٹریڈ کمیٹی کا گزشتہ کئی سال سے اجلاس ہی نہیں ہوا تھا،سات آٹھ سال سے اس پر کوئی پیشرفت نہ تھی، ہم نے کمیٹی کی بحالی کی کوشش کی، میرا حالیہ دورہ انہی کاوشوں کا ثمر ہے، ہم نے معاشی و تجارتی رابطوں کے فروغ کےلئے حکمت عملی مرتب کی ہے اور اس پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دورے کے دوران اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئیں جن میں طے پایا ہے کہ دستیاب مواقع سے کیسے استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام نے تجارتی وفود کے تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے تاکہ با صلاحیت شعبوں میں دوطرفہ اور کثیر الملکی باہمی تعلقات اور تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام پاکستان کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ویتنام کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے تاکہ وہ معیشت کے مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکیں، اس حوالے سے وزیراعظم جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر رہے ہیں۔ جام کمال خان نے کہا کہ ویتنام دنیا میں اہم معیشت ہے جس کی رواں سال بھی جی ڈی پی شرح نمو 7.5فیصد ہے اور آئندہ دو تین سال میں ویتنام معاشی شرح نمو کو ڈبل ڈیجٹ تک بڑھانا چاہتا ہے،وہ اپنی مجموعی تجارت کو 800 ارب ڈالر سے ایک ٹریلین ڈالر تک توسیع دینے کا خواہشمند ہے جو پاکستان کےلئے بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ہماری ویتنام کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں اور ہم نے ایک روڈ میپ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی کاروباری اور صنعتی برادری کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ویتنام کے ساتھ دوطرفہ رابطوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ اقتصادی رابطوں کے فروغ کےلئے پاکستان اور ویتنام اپنی اپنی تاجر و صنعتکار برادری کو بھرپور استعداد اور دلچسپی کے حامل شعبوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس اکانومی میں ویتنام نے بہت ترقی کی ہے اور میں نے ویتنام کے مرکزی بینک کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی ہے تاکہ اس تجربے سے استفادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام مختلف ممالک کی کرنسیز پرنٹ کر رہا ہے اور ویتنام کے مرکزی بینک کے حکام نے اس حوالے سے پاکستان سے شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ دورے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔\932مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.