گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:37

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ہفتے کے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں ملاقات کی جس دوران ملکی بالخصوص صوبے کی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی بالخصوص صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام اور ملک میں آئین و قانون کی سربلندی کےلئے کام کرتی رہے گی۔ ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر سفارتی محاذ پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کرنے پر اُنہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔\932