انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:40

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں  کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، اتفاق رائے کے بغیر یہ عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی جلدی نہیں کرنی چاہیے اور نتائج کو غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے،یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اس عمل پر کتنا اعتماد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ نئے تنازعات کو جنم دے سکتا ہے جس کی وجہ سے سب کے لیے اکٹھا ہونا اور اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔انہوں نےزور دے کر کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اراکین پارلیمان کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور متوازن حکمت عملی اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھے گی۔\932