جھنگ، مشہور سید گینگ کا پولیس پارٹی پر حملہ، سرکاری اسلحہ چھین کر فرار
ڈی ایس پی جھنگ اور ایس ایچ او نے گینگ کے خلاف کارروائی کی بجائے بھاری رشوت لے کرمجرمو ں کو چھوڑ دیا ، اہل علا قہ کا احتجا ج
اتوار 17 مئی 2015 16:06
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) جھنگ کے مشہور سید گینگ نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے ہیں ۔ ڈی ایس پی جھنگ اور ایس ایچ او قادر نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی بجائے بھاری رشوت لے کر اس گینگ کو چھوڑ دیا ہے یہ واقعہ حضرت شاہ جیونہ کے عرس کے موقع پر ہے ۔جب سید گینگ کے 3 بدمعاش تصور شاہ ، بابر شاہ اور عرفان عرف فانی شاہ شراب میں دھت ہو کر عرس میں شریک خواتین سے نازیبا حرکات شروع کر دیں ۔
جب موقع پر پولیس پارٹی نے ان بدمعاشوں کو روکا تو گینگ نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پولیس اہلکاروں پر آتشین اسلحہ کے ساتھ حملہ کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی اچھی طرح پھینٹی لگائی اور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے ۔(جاری ہے)
جب بعد میں وائرلیس پر ایس ایچ او قادر کو او ر متعلقہ ڈی ایس کو بتایا تو وہ بھی موقع پر پہنچ گئے تو انہوں نے سید گینگ کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا تاہم اصل ملزمان بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔
مقامی پولیس نے ریاست اور حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لئے دہشت گردی کے مقدمات دائر کرنے کی بجائے ملزمان سے لاکھوں روپے رشوت لے لی اور قانون کی حکمرانی پر سودے بازی کر لی ۔ جس پر علاقے کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا ۔ اس واقعہ کا علم جب شاہ جیونہ کے گدی نشین فیصل صالح حیات کو ہوا تو انہوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر اظہار افسوس کیا اور مطالبہ کیا کہ آئی جی اس واقعہ کی انکوائری کریں ۔ اس گینگ نے شاہ جیونہ شہر میں شریف لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور یہ لوگ پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.