آل پاکستان امتیاز ہاکی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن ٹیم کی دوسری پوزیشن
پیر 18 مئی 2015 13:41
ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) خوشاب میں ہونے والے آل پاکستان امتیاز ہاکی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن ٹیم کی دوسری پوزیشن آنے پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال‘ پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق خوشاب میں ہونے والے آل پاکستان امتیاز ہاکی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن کی ہاکی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر کوچ اختر خانزادہ کی قیادت میں ٹیم پہنچی تو ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم خان نیازی‘ ضلع حیدرآباد کے صدر وڈویژنل کوآرڈینیٹر راؤ ظفر سعید‘ پروفیسر شوکت خانزادہ‘ راؤ جنید اقبال راجپوت‘ عبدالقدیر راجپوت سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
منیجر کھلاڑیوں کو ہار پہنائے اور انہیں جلوس کی شکل میں لایا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم خان نیازی‘ راؤ ظفر سعید نے کہا کہ عمدہ کھیل پیش کرنے پر ہم کوچ اختر خانزادہ سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جلد دیگر ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن کی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ریجن کے کھلاڑیوں کو ملک بھر کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.