ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کے موجودہ سسٹم کی تنظیم نو کا فیصلہ

پیر 18 مئی 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کے موجودہ سسٹم کی تنظیم نو کے لئے اہم اقدامات پر غور کرنا شروع کر دیا جس سے سسٹم کو جانبدار اور تسلی بخش کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس ضمن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ وہ ڈگریوں کی تصدیق کے لئے کسی ایجنٹ کا سہارا نہ لے ۔

ایچ ای سی نے ایک ڈگری پر جعلی سٹمپ لگائے جانے کی شکایت پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ سے اگر کوئی شخص ایسے غیر قانونی فعل میں مرتکب پایاگیا تو اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی ۔ علاوہ ازں ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری تعداد میں ادارے کو بوگس ڈگریوں کی تصدیق کے لئے بھیجی جا رہی ہیں تاہم آئندہ سے یہ جعلی ڈگریاں تحقیقات اور کارروائی کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) کو بھیجی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ادارے کے پاس ڈگریوں کی تصدیق کے لئے متعلقہ یونیورسٹی کا اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء سسٹم بھی موجود نہیں جس سے وہ ڈگری کے تصدیق کے عمل کو شفاف اور جانبدار بنانے کے لئے مدد لے سکے ۔ تاہم فی الحال دستی طور ڈگریوں کے کاغذ اور ٹکٹ کے معیار کی جانچ پڑتال کر کے سٹمپ لگا دی جاتی ہے ۔ دوسری طرف چیئرپرسن ایچ ای سی نے میڈیا کو بتایا کہ بعض یونیورسٹی کمیشن کے ساتھ اپنا اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

۔2015ء اعداد و شمار شیئر نہیں کر رہی تاہم اس حوالے سے تسلیم نو کر رہے ہیں اس حوالے سے اقدامات کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کے لئے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء رجسٹریشن اور بذریعہ کوریئر کے عمل غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے علاوہ ازیں کمیشن نے ریجنل سطح پر ایچ ای سی کے کیمپ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس میں لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں تاکہ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پر بوجھ کم کیا جا سکے اور عوام کے لئے بھی سہولت ہو ۔