اقتصادی لحاظ سے محروم طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صحت کے شعبہ میں برابری کی ضرورت ہے ، ہیلتھ انشورنس پالیسی،یونیورسل ہیلتھ کو ریج کے ہدف کو پورا کرنے کے سلسلے میں بڑا اہم اقدام ہے
وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب
پیر 18 مئی 2015 17:23
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء )وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے اقتصادی لحاظ سے محروم طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صحت کے شعبہ میں برابری کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ پیر کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا مشرقی بحیرہ روم میں وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔انہوں نے پاکستان میں غریبوں اور اقتصادی لحاظ سے محروم طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں حال ہی میں متعارف کروائے گئے نیشنل ہیلتھ انشورنس ماڈل پر تبادلہ خیال کیا۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پالیسی،یونیورسل ہیلتھ کو ریج کے ہدف کو پورا کرنے کے سلسلے میں بڑا اہم اقدام ہے کیونکہ اس کے ذریعہ غریبوں کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔(جاری ہے)
جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے معیاری سہولیات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ وزیر صحت نے نیشنل ہیلتھ پالیسی کے دائرہ کار کے بارے میں بھی بتایا جو کہ صوبوں کی شراکت داری سے بنائی جا رہی ہے اور اس میں تمام گنجائشوں اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے صحت عامہ کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کئے ہیں اور پولیو کے قطروں تک رسائی اور عدم سیکورٹی جیسے تمام مسائل موثر طور پر حل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کے اتفاق رائے سے زچہ و بچہ کی صحت عامہ پر دس سالہ لائحہ عمل دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.