پٹواریوں کی ملی بھگت سے ہزاروں ایکڑزرعی اراضی کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ التواء کا شکار

حکومت نے ڈی سی اوز کو لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیساتھ ساتھ نوٹس لینے کی بھی ہدایت کی ہے

پیر 18 مئی 2015 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) زرعی لینڈ کا کمپوٹرائزڈریکارڈ نہ ہونے پر ”پٹواریوں “ کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔صوبائی حکومت آبزرویشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹواریوں کی ملی بھگت کی وجہ سے عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے ہزاروں ایکڑزرعی اراضی کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ التواء کا شکار ہے ۔ذرائع کے مطابق پٹواریوں نے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے کیلئے فائلوں کو چھپا لیا ہے جس پر حکومت نے ڈی سی اوز کو لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیساتھ ساتھ نوٹس لینے کی بھی ہدایت کی ہے