”را“ ملوث ہے تو انہیں مارنا چاہیے اس سے پہلے وہ ہمیں مار دے ،شیخ رشید

بھارت کو سبق سکھانے کا موقع ہے، یہ مذاکرات کی زبان نہیں سمجھتا ، زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی کمپنی کی مشہوری کیلئے نہیں ہونی چاہیے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 18 مئی 2015 18:23

”را“ ملوث ہے تو انہیں مارنا چاہیے اس سے پہلے وہ ہمیں مار دے ،شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پاکستانی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ”را“ ملوث ہے تو انہیں مارنا چاہیے اس سے پہلے وہ ہمیں مار دے ، بھارت کو سبق سکھانے کا موقع ہے یہ مذاکرات کی زبان نہیں سمجھتے ، زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی کمپنی کی مشہوری کیلئے نہیں ہونی چاہیے ، مولانافضل الرحمان کے علاوہ تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم زمبابوے ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند بات ہے ہماری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”را “ کی پاکستان میں کارروائیوں کا حواب دینا ہوگا ۔بھارت والے مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اس لئے را ملوث ہے تو اسے مارناچاہیے اس سے پہلے وہ ہمیں مار دے ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابو ے ٹیم کی سکیورٹی صرف کمپنی کی مشہوری کیلئے نہیں ہونی چاہیے بلکہ صحیح معنوں میں انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :