چکدرہ میں دیر میوزیم کا دن منایا گیا واک کا انعقاد بھی کیا گیا
پیر 18 مئی 2015 19:00
دیر لوئر۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) چکدرہ میں دیر میوزیم چکدرہ کا عالمی دن منایا گیا ۔اس موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی چکدرہ دیر میوزیم کے کیوریٹر سید نیاز علی شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی زاہد پرویز وڑائچ نے کی ۔ واک میں سکول کے طلباء،لوکل کمیونٹی ،دیرمیوزیم چکدرہ کے ملازمین اور دیگر نے بھر پور حصہ لیا ،واک کے شرکاء نے بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر علاقے کے آثار قدیمہ ،سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے سلوگن درج تھے ۔
واک کا مقصد آگاہی مہم تھا اور اس کا موٹو( سیو د ہیریٹیج ) تھا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیر میوزیم کے کیوریٹر سید نیاز علی شاہ نے کہا کہ تہذیب ہماری تاریخ ہے ،ثقافت ہماری پہچان ہے میوزیم ہمارا ورثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 18مئی کو اس حوالے سے بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
واک کے اختتام پر چکدرہ میوزیم کے آفیسر سید نیاز علی شاہ نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ چکدرہ میوزیم کا سنگ بنیاد 20ستمبر 1970ء کو اس وقت کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل خواجہ محمد اظہر خان نے رکھا تھا اور بعد میں میوزیم کا افتتاح 30مئی 1981ء کو سابق گورنر جنرل فضل حق نے کیا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ چکدرہ میوزیم تین اہم حصوں پر مشتمل ہے ایک حصہ اس علاقے کی مشہور گندھارا آرٹ پر مشتمل ہے جو دو گیلریوں پر مشتمل ہے دوسرے سیکشن میں اتانالوجی جو لوکل ثقافت اور روزمرہ اشیاء کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ تیسرے سیکشن میں اسلامی اشیاء جس میں قران شریف کے پرانے نسخے جو ہاتھوں سے لکھے گئے ہیں اور پورسیلین یعنی چائینہ کے برتن وغیرہ موجود ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.