میٹروبس سروس ذرائع آمد ورفت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم قدم ہے‘شہبازشریف ،راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جا رہاہے،افتتاح کا دن جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے مسرت کا دن ہوگا ، میٹروبس سروس کے ذریعے عوام کیلئے سفر کو آسان بنا دیا گیا ہے،معاشرے کے تمام طبقات اس سفری سہولت سے مستفید ہوں گے ،میٹرو بس کا منصوبہ عوامی خدمت کے حوالے سے ہماری ترجیحات کا آئینہ دار ہے ‘وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
پیر 18 مئی 2015 23:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریفکی زیرصدارت آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا -پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی زاہد سعیدنے میٹرو بس منصوبے پر تعمیراتی کام کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میٹروبس سروس کے ذریعے عوام کے لئے سفر کو آسان بنا دیا گیا ہے،معاشرے کے تمام طبقات اس سفری سہولت سے مستفید ہوں گے-راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جارہاہے-افتتاح کا دن راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کیلئے جشن مسرت کا دن ہوگا یہ منصوبہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو آرام دہ ، با کفایت، تیز رفتار اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گا-میٹروبس سروس ذرائع آمد ورفت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم قدم ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میٹرو بس ٹریک کے اطراف میں ہارٹیکلچر پر توجہ دی جائے- میٹرو بس کا منصوبہ عوامی خدمت کے حوالے سے ہماری ترجیحات کا آئینہ دار ہے - انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد غریب اور درمیانے طبقوں کے دکھ درد بانٹنا ہے -میٹروبس سروس عوام کے سفری مسائل کے خاتمے اور وسا ئل عوام پر خرچ کرنے کا شاندار منصوبہ ہے -صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، میٹرو بس پراجیکٹ عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین محمدحنیف عباسی، ارکان اسمبلی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی زاہد سعید، چیئرمین سی ڈی اے سمیت سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سول سیکرٹریٹ لاہو رمیں چیف سیکرٹری پنجاب،متعلقہ سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.