پاکستان کے ہر اداکار کی انڈیا آکر کام کی خواہش ہوتی ہے‘جاوید شیخ
منگل 19 مئی 2015 12:12
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) مقبول پاکستانی اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی اداکار ہندوستان میں آکر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔جاوید شیخ اس وقت انڈیا میں ہدایت کار امتیاز علی کی فلم”تماشا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بولی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی اخبار کودیئے گئے انٹرویو میں جاوید شیخ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انڈیا میں آ کر کام کرے۔
اپنے لولی وڈ اور بولی وڈ میں کام کرنے کے بارے میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ان کے لئے سب سے اہم فلم کی کہانی ہوتی ہے۔میں کسی بھی اچھی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں پھر چاہے وہ لولی وڈ کی ہو یا بولی وڈ کی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ انڈسٹری اداکاروں کو زیادہ اعلی درجے، بڑی سوچ کے ساتھ زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے اور یہاں کام کرنے کا بہت لطف ہے۔
جاوید شیخ بالی ووڈ میں تقریباً 10 فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں ”اوم شانتی اوم“، ”نمستے لندن“، اور”کجرارے“ شامل ہے۔ ان فلموں کے باوجود جاوید شیخ اب بھی بالی ووڈ میں کسی بڑے اور اہم کردار کرنے کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کسی بڑے کردار کی آفر نہیں کی جارہی شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے لیے بالی ووڈ ایک نئی جگہ ہے اور مجھے یہاں اپنا مقام بنانے میں کچھ وقت لگے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم”تماشا“ میں انہیں ایک اہم کردار کی آفر آئی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ہدایت کار مظفر علی نے بھی انہیں اپنی فلم میں اہم کردار پیش کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.