مردان میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور مارا گیا

منگل 19 مئی 2015 18:59

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) ضلع مردان میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور مارا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم مردان کے علاقے تمبلک میں پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ حملہ آور نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے باعث ٹیم کے ساتھ موجود پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا جواب میں دوسرے کانسٹبل نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسلح شخص موقع پر ہی مارا گیا۔

زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جون 2014 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کیلئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :