وزیراعلیٰ پنجاب کی شادباغ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونیوالے 6بچوں کے گھر آمد،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے گفتگو وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل ، شاد باغ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے نام پرریسکیو 1122کے قیام کی ہدایت
جمعرات 21 مئی 2015 19:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف شیر شاہ روڈ شادباغ میں گھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6بچوں کے گھر گئے اور افسوسناک واقعہ پراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیااور جاں بحق ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد سید قیصر شاہ اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس افسوسناک واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے۔
افسوسناک واقعہ کو گزرے 4روز ہوچکے ہیں لیکن میں ٹھیک سے سو نہیں سکا،اس انسانی المیہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ میرے لئے ممکن نہیں کے میں اس افسوسناک واقعہ پراپنے جذبات کا الفاظ میں اظہار کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی دنیااجڑ گئی،آپ کو جو دکھ پہنچا ہے اس کا کوئی دوسرا اندازہ نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
آپ کے بچے تو واپس نہیں لاسکتا لیکن غفلت کے ذمہ دارسزا سے نہیں بچ پائیں گے اورتحقیقات کی روشنی میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
وزیراعلیٰ نے ڈی سی او لاہور سے استفسار کیا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑی سے بروقت پانی کے ذریعے کیوں آگ نہیں بجھائی جاسکی اورآپ کا نظام کدھر تھا۔کیا یہ عوام کی خدمت اور گورننس کا نام ہے کہ 6بچوں کی جانیں چلی گئیں اورامدادی محکمے اورادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی میں خود انکوائری کراؤں گا اورغفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور ایکشن ہوگا۔وزیراعلیٰ نے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیاگیا ہے اورتحقیقات کے لئے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام حقائق سامنے لائے گی۔فائر بریگیڈ یا ریسکیو 1122کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داران کیخلاف ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شاد باغ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے نام پر ریسکیو 1122کے سٹیشن کا قیام فوری عمل میں لایاجائے ۔اس موقع پر ایم این اے پرویز ملک ،ایم پی اے غزالی بٹ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی سی او لاہوراور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.