سجاد حسین کی جانب سے اپنے 4 سالہ بیٹ کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست مسترد

جمعرات 21 مئی 2015 22:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے میانوالی پنجاب کے رہائشی سجاد کی حسین کی جانب سے اپنے 4 سالہ بیٹے محمد حسین کی بازیابی سے متعلق دائر کردہ درخواست مسترد کرنے کا حکم سنایا تفصیلات کے مطابق سجاد حسین نے اپنی دائر کردہ درخواست میں کہا تھا کے اسکی بیوی عظمی نے اس سے طلاق لے لی ہے اور میرا 4 سال کا بیٹا زبر دستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے بازیابی کی استد عا پر عدالت کے حکم پر 4 سالہ بچے حسین کو اسکی والدہ اور نانی عدالت میں لیکر آئی اور عدالت کو اپنے وکیل بشیر سموں ایڈوکیٹ کے توسط سے بتایا کے فریادی سجاد جھوٹ شخص ہے اسنے اپنی بیوی اور بیٹے کو جب بیٹا 5 ماہ کا تھا چھوڑ کر چلا گیا تھا اور پنجاب میں جاکر دوسری شادی کرلی تھی اور دوسرے نکاح نامہ میں بھی جھوٹ بولا کے اسکی پہلی شادی ہے اور وہ کنوارہ ہے اور ثبوت کے طور پر عدالت میں سجاد کا دوسرا نکاح نامہ بھی پیش کیا جسکے بعد عدالت نے سجاد کی جانب سے اپنے بیٹے کی بازیابی سے متعلق دائر کردہ درخواست مسترد کرنے کا حکم سنایا