لاہور، منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پانچ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 21 مئی 2015 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج سید محمد عمر نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پانچ ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزاء کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم عمران کو تھانہ شالیمار پولیس نے 2015میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 510گرام چرس برآمد کی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزاء کا حکم دیا ہے جرمانہ کی عدم آدائیگی پر ملزم کو مزید 15دن قید کاٹناہوگی۔

متعلقہ عنوان :