پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر

ہفتہ 11 مئی 2024 17:23

پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے میمبر قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیو لنک کے زریعے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

میمبر قومی اسمبلی سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے بے روزگار نوجوانوں سے نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ وفا کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر ٹنڈومحمدخان کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو میریٹ کی بنیاد پر نوکریاں فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک لیٹر ارسال کیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوکریوں کی فراہمی کا پہلا مرحلہ مکمل کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں میرٹ کی بنیاد پر ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔\378