9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی

ہفتہ 11 مئی 2024 18:04

9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9مئی کو مغلپورہ،زمان پارک اور راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3کیسوں میںسابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ڈاکٹر یاسمین راشد،میاںمحمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی کر دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم جائیں گی ،مقدمہ میں خدیجہ شاہ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید بھی نامزد ملزم ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فارم 47 پر بننے والی وزیر اعلیٰ کے پاس مذاکرات کرنے کا اختیارات ہی وزیر اعلیٰ پنجاب تو اپنی مرضی سے آئی جی پولیس پنجاب کو تبدیل نہیں کرسکتی وہ ہم سے مذاکرات کیسے کرسکتی ہیں ملک کو نواز دیتے دیتے شہباز دیتے بیٹھے، وہ ہمارے ساتھ کیسے مذاکرات کرسکتے ہیں ان کی سوچ ضیاء الحق کی عکاس ہے،وکلا، کسانوں اور مائوں بیٹیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔