گوجرانوالہ، شرارتیں کرنے پر مدرسہ کے قاری نے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

جمعرات 21 مئی 2015 23:02

گوجرانوالہ، شرارتیں کرنے پر مدرسہ کے قاری نے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) گوجرانوالہ میں شرارتیں کرنے پر مدرسہ کے قاری نے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پیپلز کالونی کے رہائشی محنت کش محمد ندیم کا گیارہ سالہ بیٹا سعد علاقہ ہی میں موجود جامع مسجد الفتح میں دینی تعلیم حاصل کرتا تھا ، آج سعد کے استاد قاری عبدالجبار نے مبینہ طور پر کلاس میں شرارتیں کرنے پر سعد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کا بازو ٹوٹ گیا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر بچے کے والد محمد ندیم نے مدرس سے اپنے بچے کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پیپلز کالونی پولیس مصروف تفتیش ہے۔