چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یڈیشنل جج حافظ شاہد ندیم کاہلوں سے حلف لے لیا
تقریب میں فاضل جج صاحبان ، وفاقی و صوبائی لاء افسران، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین‘ لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدرسمیت سینئر وکلاء و عزیز و اقارب نے شرکت کی
جمعہ 22 مئی 2015 19:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے عدالت عالیہ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج حافظ شاہد ندیم کاہلوں سے انکے عہدے کا حلف لے لیا۔فاضل جج کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب آج عدالت عالیہ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔
(جاری ہے)
تقریب میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے فاضل جج صاحبان ، وفاقی و صوبائی لاء افسران، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی، ہا ئی کورٹ بار ایسو سی ایشن بہالپور کے صدر سمیت سینئر وکلاء، عدالت عالیہ کے افسران اور نئے تعینات ہونے والے فاضل جج کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
رجسٹرار حبیب اﷲ عامر نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ متذکرہ بالا فاضل جج کی تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ میں ججوں کی تعداد50 ہو گئی ہے۔دریں اثناء فاضل چیف جسٹس نے جسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں کی عدالت میں عدالتی سٹاف کی تعیناتی کی بھی منظور ی دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری شفقت علی، سینئر کورٹ ایسو سی ایٹ فدا حسین، سینئر پرسنل اسسٹنٹ محمد یوسف خان اور پرسنل اسسٹنٹ ذیشان خان کو فاضل جج کی عدالت میں تعینات کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.