کراچی : پولیس مقابلے میں عزیر بلوچ گروپ کے تین ملزمان ہلاک، ایک دہشتگرد سمیت دو گرفتار
ہفتہ 23 مئی 2015 16:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان مارے گئے ہیں جبکہ 2کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے ، چھاپوں کے دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ بھی پکڑا گیا۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں تیز اور ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔
لیاری کلری میں پولیس نے گینگ وار ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔(جاری ہے)
آپریشن کے دوران ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق ہلاک ملزموں کا تعلق عزیز بلوچ گروپ سے ہے جن کی شناخت سکندر عرف سکھو ، سمیر عرف سمو اور جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزموں سے دو دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ دوسری طرف پاپوش نگر کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے کارندے راشد کو گرفتار کیا گیا ، ملیر ماڈل کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقتول کی شناخت صولت حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.